Thursday, August 11, 2022
spot_img

جامع مذاکرات کے علاوہ افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن ہوگا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھے گی، جامع مذاکرات کے علاوہ افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں، امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا جانتی ہے.

وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سالہا سال سے یہی کہتا آ رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اب یہ بات سب کو ذہن نشین ہو چکی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے، ایسا کرنا آسان نہیں یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل میری ترک وزیر خارجہ کیساتھ اچھی نشست رہی، استنبول کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، آج میری افغان صدر اور افغان وزیرخارجہ کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img