Saturday, April 17, 2021
spot_img

نوکری چھوڑی، سکوں کی ٹرالی وبال جان بن گئی!

جب کوئی انسان نوکری کی مدت پوری کرتا ہے یا ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہے تو اُسے واجبات کی امید ہوتی ہے تاکہ وہ ضروریاتِ زندگی پوری کر سکے، لیکن ایک امریکی شہری کیلئے تو یہ واجبات وبال جان ہی بن گئے ہیں.

ہوا کچھ یوں کہ امریکا میں ایک ملازم کو نوکری چھوڑنے کے بعد واجبات سکوں سے بھری ٹرالی کی صورت میں ادا کئے گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے رہائشی اینڈریاس فلیٹن نے جب نوکری سے استعفیٰ دیا تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ ملنے والے واجبات کس طرح اس کے لیے درد سر بن جائیں گے۔

نوکری چھوڑنے کے بعد جب اینڈریاس کو فون پر اطلاع دی گئی کہ واجبات کوریئر کے ذریعے گھر بھیج دیئے گئے ہیں تو وہ بہت خوش تھا کہ آخری تنخواہ اور دیگر واجبات یکشمت ملیں گے۔

چیک ملنے کی امید پر جب وہ اپنے گھر پہنچا تو ڈاکیا وہاں چیک کے بجائے سکوں سے بھری ایک ٹرالی لیے انتظار کر رہا تھا۔

یہ صورت حال اینڈریاس کے لیے صرف حیران کن ہی نہیں بلکہ پریشان کن بھی تھی۔ 915 ڈالرز کے بقایا جات سکوں کی صورت میں دیئے گئے تھے اور وہ بھی تیل اور چکنائی سے اٹے ہوئے تھے۔

اینڈریاس کے پاس ان سکوں کو وصول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا تاہم اب اسے سکوں کو استعمال کرنے کے لیے پہلے ایک ایک کرکے سکوں کو اچھی دھو کر چکنائی ہٹانا ہوتا ہے جس میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار اسے اپنے سابق کولیگ سے محض ایک مذاق قرار دیتے ہیں لیکن اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک بچکانہ حرکت ہے جس کے خلاف وہ محکمہ محنت و افرادی قوت سے رجوع کریں گے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img