Saturday, April 17, 2021
spot_img

“فرض شناس” شہری، 39 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کر دی

لائبریری سے لی گئی کتاب 39 سال بعد واپس کر دی گئی.

ڈچ لائبریری سے لی گئی کتاب کے کارڈ پر جاری ہونے کی تاریخ فروری 1981 درج ہے اور کتاب کو اسی برس یعنی مارچ 1981 میں واپس کیا جانا تھا لیکن کتاب 39 برس بعد لائبریری پہنچی۔

لائبریری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق بعض اوقات آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہو پاتا، کتاب کی جاری کی گئی تاریخ کو پڑھ کر نظر انداز کر دینا خاصا مشکل تھا۔

لائبریری حکام کے مطابق جب انھوں نے کتاب کی جاری تاریخ دیکھی توان کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان چار دہائیوں کے دوران کتاب کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن لائبریری کارڈ پر موجود غلط پتے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img