Saturday, April 17, 2021
spot_img

7 سال تک غائب رہنے والا ملزم انوکھے انداز میں پکڑا گیا.

ملزمان کی تلاش کے لیے ترقی یافتہ ممالک میں جدید ٹکنالوجی استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایک اطالوی گینگسٹر کی 7 سال بعد گرفتاری تو انتہائی انوکھے انداز میں عمل میں آئی.

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم کو ڈومینیکن ریپبلک میں ٹیٹوز کی وجہ سے پہچان کر گرفتار کیا گیا، اٹلی سے تعلق رکھنے والا مفرور ملزم نیدرلینڈز میں مبینہ طور پر کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے یوٹیوب ویڈیو میں اطالوی گینگسٹر کی شناخت کی۔

رپورٹ کے مطابق 53 سالہ فیرن کلاڈ بیارٹ نامی ملزم یوٹیوب پر چینل بنا کر اپنی کھانا پکانے کی مہارت دکھاتا تھا، چہرہ چھپا ہونے کے باعث اس کی شناخت مشکل تھی لیکن پولیس نے ہاتھوں پر ٹیٹوز کی وجہ سے اسے پہنچان لیا۔

فیرن کلاڈ نے ڈومینیکن ریپبلک میں پناہ لے رکھی تھی، اٹلی کی پولیس نے متعلقہ ملک کو اطلاع دی جس کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں آئی اور اب ملزم کو اٹلی پہنچا دیا گیا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img