Saturday, May 15, 2021
spot_img

حکومت کا ہدف ہے 2030ء تک ہماری 60 فیصد توانائی کاربن فری ہوجائے: وزیراعظم کا مضمون

وزیراعظم عمران خان نے دی ٹائمز میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کاربن کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، حکومت نے 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیراعظم اپنے مضمون میں کہا کہ عالمی سطح پر تبدیل ہونے والی آب و ہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں، پاکستان عالمی کاربن کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی ہوئی معیشت کو سبز، کم کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کے لئے پرعزم ہیں، میری حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک، 60 فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ کاربن جذب کرنے والے ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہمارا ہدف ہے، ہمارے گرین پروگرام میں 2023 تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو 15 فیصد اراضی اور 10 فیصد سمندری رقبے تک بڑھایا جانا شامل ہے، کوویڈ 19 وباء کے دوران ہم نے 7300 مربع کلومیٹر اراضی پر محیط 15 نئے قومی پارکس کا اعلان کیا، ہماری 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک ذرائع پر منتقل ہوگی، 2030 تک ہم انرجی مکس کا 60 فیصد کاربن سے پاک بنائیں گے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img