Saturday, April 17, 2021
spot_img

چیتے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، کیمرے کی آنکھ میں قید

دوگاڑیوں میں تصادم تو آپ نے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن ایک فوٹو گرافرنے عجیب ٹکراؤ کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہے.

بھارت کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے چیتے اور انسانوں کے درمیان خوف ناک تصادم کے مناظر کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ بھارتی شہر جےپور کے نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں درمیان سے گزرنے والی سڑک پر چیتا بائیک سے ٹکرا گیا، موٹرسائیکل پر تین افراد سوار تھے، تصادم اتنا زوردار تھا کہ جانور سمیت انسان بھی کلابازی کھا کر پڑے۔

خوش قسمتی سے چیتے نے پلٹ کر حملہ نہیں کیا اور جنگل کی طرف چلتا بنا۔ عموماً اس طرح کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے کیوں کہ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے۔

بھاتی فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے واقعے کی تصاویر کھینچیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

خیال ر ہے کہ نیشنل پارک کی اس گزرگاہ سے گاڑیوں کے گزرنے کی اجازت ہے، بائیک چلانے والوں کے ساتھ جان لیوا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ محکمہ جنگلات نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ احتیاط کریں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img