امریکا کے خصوصی صدارتی مندوب برائےموسمیات جان کیری آج سے 9اپریل تک یواےای، بھارت، بنگلا دیش کا دورہ کرینگے۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کےمطابق جان کیری یواےای،بھارت، بنگلا دیش کےدورےپرموسمیاتی بحران پر بات کرینگے۔
ان کے دورے کا مقصد 22اور23اپریل کو امریکا میں ہونےو الی آن لائن موسمیاتی سربراہی کانفرنس سے قبل موسمیاتی تغیر پر مشاورت کرناہے۔