Saturday, April 17, 2021
spot_img

تائیوان: ٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 36 افراد ہلاک، 72 زخمی ہو گئے

تائیوان کے دارالحکومت تاپی میں ٹرین کے حادثے میں 36 افراد ہلاک اور72 مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے نوبجے تائیوان کے دارالحکومت تاپی میں ٹرین کی 4 بوگیاں ایک ٹنل میں پٹری سے اتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور72 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا، 4 بوگیوں سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا، حادثے کا شکار ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔

تائیوان صدر کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں امدادی کارکنوں کی آمد اور ٹوٹے دروازے کا منظر موجود ہے۔ ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنل کے باہر مذکورہ ٹرین کے 2 ڈبے بھی موجود ہیں۔حادثے کا شکار ٹرین میں کل 8 ڈبے موجود تھے۔ جو دارالحکومت تاپی سے جنوب مشرقی شہر کی جانب جا رہی تھی.

حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد مقامی تہوار کے سلسلے میں سفر کر رہی تھی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img