Saturday, April 17, 2021
spot_img

آج تک کسی میں اتنی ہمت نہیں آئی کہ مجھے پروپوز کرے: نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔

نیلم منیر سے ایک ویب انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ جب انہیں کوئی پروپوز کرے تو وہ اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟

جواب میں ان کا کہناتھا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔

نیلم منیر نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کرسکے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے پروپوز کیا گیا یا پھرکسی دوست کو کہہ کر ،یا پھر کسی نے اپنی والدہ کو آگے کردیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img