Saturday, April 17, 2021
spot_img

پب جی کھیلنے سے روکنے پر 4 افراد قتل

نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ملزم نے بھابھی، بہن، بھائی اور دوست کو قتل کردیا، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ملزم نے اپنے ہی اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پب جی گیم کے انداز میں ہی اندھا دھند فائرنگ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہن، بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ماں اسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ نے بتایا کہ والدہ نے گیم سے کھیلنے سے روکا تو ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کا دوست بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img