Saturday, April 17, 2021
spot_img

صبا قمر کی میوزک ویڈیو” چنگاریاں” ریلیز ہو گئی!

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ایک ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں ریلیز کردی۔

چنگاریاں ان کے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6 ہے، جس میں وہ خود پہلے ہنسی مسکراتی اور پھر روتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اس قسط کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ قسط ان کے احساسات کی عکاسی کررہی ہے اور ان کے لیے بہت خاص اور دل کے قریب ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنی سالگرہ اور اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی سالگرہ پر میں نے یہ قسط ریلیز کی کیونکہ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور اسے تیار کرنے میں، میں نے دل و جان سے محنت کی ہے کیونکہ اس قسط کی صورت میرا ایک خواب پورا ہورہا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کو بھی ایسا ہی احساس دلائے گی کہ زندگی بڑھتی رہتی ہے، یہ ویڈیو ایسی کہانی پر مبنی ہے جو آپ سب کی کہانی ہے۔

آخر میں انہوں نے اپنے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا.

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img