Saturday, April 17, 2021
spot_img

کوّے گاہکوں کا سامان چوری کرنے لگے، منظم انداز نے سب کو حیران کر دیا

امریکی ریاست الاسکا کے کوّے گاہکوں کا سامان چوری کرنے لگے، منظم انداز نے سب کو حیران کر دیا.

خبروں کے مطابق، امریکی ریاست الاسکا کے کچھ سپر اسٹورز سے خریداری کرنے والے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کووں نے ان کے سامان میں سے کھانے پینے کی چیزیں اتنی پھرتی اور مہارت سے چوری کی ہیں کہ وہ حیران رہ گئے ہیں۔

الاسکا کے علاقے اینکریج میں کوسٹکو نامی سپر اسٹور کے ایک خریدار، میٹ لیوالن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ وہاں سے گھر کےلیے دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی چیزیں لے کر نکلا اور پارکنگ میں کھڑی اپنی کار کا لاک کھولنے لگا تو اسی دوران کچھ کووں نے بہت خاموشی سے اس کی شاپنگ کارٹ پر دھاوا بول دیا۔

صرف چند سیکنڈ میں وہ اس کے سامان میں سے گوشت اور ہڈی کا ایک ٹکڑا چوری کرچکے تھے۔ جب تک میٹ نے پلٹ کر انہیں دیکھا، تب تک وہ کارروائی مکمل کرکے اُڑ رہے تھے۔

میٹ کا کہنا ہے کہ گوشت کا ٹکڑا خاصا بڑا تھا، لیکن وہ کوّے بھی اچھے خاصے بڑے تھے شاید اسی وجہ سے وہ اس ٹکڑے کو چوری کرکے بہ آسانی لے گئے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ کوّے کسی خریدار پر حملہ آور نہیں ہوتے اور نہ ہی اسے تنگ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، وہ خریدار کے پارکنگ لاٹ میں پہنچنے اور گاڑی کی ڈکی/ دروازے کا لاکھ کھولنے کےلیے شاپنگ کارٹ سے دور ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور واقعہ یہ بھی سامنے آیا کہ اسی سپر اسٹور سے خریداری کرنے والی خاتون کو پارکنگ میں فرش پر بیٹھے ایک کوّے نے کائیں کائیں کرکے اپنی طرف متوجہ کیے رکھا جب کے ان کے پیچھے، دوسرے کوّے نے کھانے پینے کا سامان چوری کرلیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img