Saturday, April 17, 2021
spot_img

وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ بھی وزیر اعظم بننے کی خواہشمند

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حالیہ انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں۔

جمائما نے ٹونی بلیئر کی گفتگو کا وہ حصہ ٹوئٹ کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ۔

جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق ’وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کیلئے میں خوشی خوشی راضی ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے۔‘

جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں جب ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img