Saturday, April 17, 2021
spot_img

بالی ووڈ کوئین کو اکشے کمار کی خفیہ فون کال

بالی ووڈ کوئین اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے مجھے اکشے کمار اور کئی دیگر اداکاروں کے خفیہ فون آئے ہیں۔

انہوں نے مجھے سے گفتگو کے دوران تھلاوی میں میری پرفامنس کی تعریف کی تاہم یہ لوگ کبھی بھی کھل کر ایسا نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کے خفیہ فون آنے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ سب بڑے بڑے اسٹار اداکار میری تعریف کھل کر عوامی سطح پر نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں فلم مافیا کا خوف لاحق ہے۔

بالی ووڈ کوئین نے مزید کہا کہ مجھے تھلاوی میں عمدہ پرفارمنس پر ہر طرف سے تعریفی کلمات سننے کو مل رہے، کئی بڑے اسٹاروں نے خفیہ کالیں کی اور پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اکشے کمار کا تذکرہ خاص طور پر کیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ یہ لوگ مجھے خفیہ کال یا پیغام کیوں بھجوارہے ہیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میری تعریف کیے جانے پر کچھ لوگ پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں اس لیے میرے کام کو خفیہ کالز اور پیغامات کے ذریعے سراہا جارہا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img