Saturday, April 17, 2021
spot_img

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ فلم میں فن کا مظاہرہ کریں گی.

سٹیج اور ٹی وی کی سینئر ادکارہ، پروڈیوسر و ڈائریکٹر ثمینہ احمد ہالی ووڈ کی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آج کل تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔

ثمینہ احمد کے شوہر، اداکار و رائٹر منظر صہبائی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر کوویڈ 19 سے متعلق پوسٹ لگائی گئی۔

منظر صہبائی کا اپنی پوسٹ پر ویکسین لگوانے سے متعلق عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے کوویڈ 19 کی پہلی ویکسین لگوالی ہے اور وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں، اگر ہو سکے تو آپ سب بھی اپنی ویکسین کروا لیں، ویکسین لگوانے سے آپ کی خود کی حفاظت سمیت دوسرے بھی محفوظ رہیں گے۔‘

منظر صہبائی کی اس پوسٹ پر ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کی اہلیہ ’ثمینہ جی کہاں ہیں؟۔‘

جس کا جواب دیتے ہوئے منظر صہبائی کا بتانا تھا کہ ’ثمینہ اس وقت ہالی ووڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور وہ 6 مئی کو واپس پاکستان آئیں گی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی گزشتہ سال 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img