Sunday, September 26, 2021
spot_img

خلیل الرحمٰن قمر کی پھر شوبز شخصیات بارے تلخ و شیریں باتیں، نئی بحث کا آغاز

معروف ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔

خلیل الرحمان نے ماہرہ خان، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین اور دیگر شخصیات کے حوالے سے تلخ و شیریں باتیں کیں۔

ڈان نیوز کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان نے ایم کے وائے نیوز کے پروگرام وہ والا شو میں بات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر باتیں کیں اور کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے تسلیم کیا کہ ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی آواز پر لپسنگ نہ کریں بلکہ خود اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں، تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔

انہوں نے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ انہی اہلیہ ایک نہیں بلکہ بار بار ڈانٹتی ہیں اور شاید کوئی ایسا دن نہیں جب انہوں نے بیوی کی ڈانٹ نہ کھائی ہو۔ انہوں نے بیگم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش اخلاق اور پیاری خاتون قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں رات دیر گئے وہ جب لکھنے بیٹھے تو اچانک ان کے سگریٹ ختم ہوگئے اوران کے پاس پیسے بھی نہیں تھے مگر وہ سرد رات میں ہمت کرکے گھر سے نکلے اور دکاندار کے پاس پہنچے اور انہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسے نہیں مگر انہیں سگریٹ چاہیے۔ اس پر دکاندار نے انہیں ایک نہیں بلکہ چار پیکٹ نکال دیے اور بعد میں انہوں نے دکاندار کو پیسے ادا کردیے تھے، ان کے مطابق وہ آج تک اسی دکاندار سے سگریٹ لیتے ہیں۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں جب انہیں مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان سے رائے مانگی گئی تو انہوں نے کئی شخصیات کے حوالے سے نامناسب باتیں جب کہ زیادہ تر معروف شخصیات کو انہوں نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

ڈراما نگار کو جب فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھائی گئی تو پہلے انہوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں لیکن میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے میزبان کو اپنا دوست قرار دیا۔

اداکارہ فیروز خان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنے اچھے اداکار بن پائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے آڈیشن کے دوران فیروز خان کو واپس گھر بھیج دیا تھا مگر اب جلد ہی دونوں ایک منصوبے میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ڈراما ساز نے یاسر حسین کو بھی پہنچاننے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی ان پر کوئی تبصرہ کرنا بھی پسند نہیں کیا، اسی طرح انہوں نے معروف صحافی و اینکر حامد میر سے متعلق کہا کہ وہ ان سے سخت نفرت کرتے ہیں اور مزید ان پر کوئی بات کرنے سے بھی انکار کردیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کو جب عفت عمر کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ وہ خاتون ہیں، جن سے وہ نفرت بھی نہیں کرتے، کیوں کہ وہ نفرت کے بھی قابل نہیں ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر پر انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی بھر اس کا بات کا دکھ اور پچھتاوا رہے گا کہ اداکارہ نے ان کی زندگی پر بنی سیریل میں کام کیا اوراسی طرح انہوں نے پہلے عدنان ملک کو پہنچاننے سے ہی انکار کیا مگر بعد میں کہا کہ مذکورہ اداکار کے لیے بھی انہیں اس بات کا افسوس رہے گا کہ انہوں نے ان کے ڈرامے میں کام کیا۔

ڈراما ساز نے ماریہ واسطی کو بہترین اداکارہ قرار دیا جب کہ صبا حمید کی بھی انہوں نے تعریف کی، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ و صحافی ریحام خان کے حوالے سے کہا کہ انہین ان پر ترس آتا ہے۔

مذکورہ سیگمنٹ میں انہوں نے اداکارہ ریشم پر بھی کوئی بات کرنے سے انکار کیا جب کہ سونیا حسین کو وہ پہلے تو پہچان ہی نہیں پائے مگر بعد ازاں میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے ان پر بات کرنے سے معذرت کی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمارے ملک اور مفتیوں پر بدنما داغ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈراما ساز ماضی میں سماجی رہنما ماروی سرمد، اداکارہ سونیا حسین اور دیگر خواتین کے حوالے سے نامناسب اور متنازع باتیں کر چکے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img