Sunday, September 26, 2021
spot_img

پشاور: پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار شہید، راہ گیر زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img